Fatwa Namaz
*••••••••سوال••••••••* میرا سوال یہ ہے کہ عموماً سردیوں میں شال یا گرم چادر اوڑھ کر لوگ نماز پڑھتے ہیں بعض لوگوں کی چادریں سر پر سے ہوتی ہیں اور بعض نے فقط کندھوں سے پہنی ہوتی ہے رہنمائی فرمادیں کہ کونسا طریقہ جائز ہے؟ اور یہ بھی بتادیں کہ اگر کوئی شال یا چادرر پہنی ہو اور قیام کی حالت میں ہاتھوں کو چادر میں چھپانا کیسا؟ برائے کرم رہنمائی فرمادیں۔ سائل: قاری غلام محمد۔ لیاقت پور *•••••الجواب بعون اللّٰہ تعالیٰ•••••* صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے اسی طرح کا سوال ہوا ، تو ارشاد فرمایا:’’چادر اوڑھنے میں بہتر یہ ہے کہ سر سے اوڑھے،اس طرح سے اوڑھنا مطابق سنت ہے اور کندھے سے اگر اوڑھی جب بھی نماز ہو جائے گی ،نماز میں کراہت نہیں۔‘‘ (فتاویٰ امجدیہ،ج1،ص200،مطبوعہ مکتبہ رضویہ،کراچی) (2)نماز کے دوران قیام کی حالت میں چادر کے اندرہاتھ باندھ لینا جائز ہے ،کیونکہ نماز کے دوران ہاتھ ننگے رکھنا ضروری نہیں ،لیکن بہتر یہ ہےکہ سردی وغیرہ عذر نہ ہو ، تو ہاتھ چادر سے باہر نکال کر ہی باندھے جائیں۔ جواز پر یہ دلیل ہے جومسلم شریف میں حضرت وائل بن حجر رضی اللہ ت...