Posts

Showing posts from September, 2021

جبیں میری ہوسنگ در تمہارا یا رسول اللہ*

*جبیں میری ہوسنگ در تمہارا یا رسول اللہ* *یہی ارماں ہے جینے کا سہارا یا رسول اللہ* *دکھا دو اپنا چہرہ پیارا یا رسول اللہ* *خدا کا جیتے جی کرلوں نظارا یا رسول اللہ* *تمہی ہو بے سہاروں کا سہارا یا رسول اللہ* *تمہی کو ہر دکھی دل نے پکارا یا رسول اللہ* *ندامت ہے خطاوں پر مگر نازاں ہو قسمت پر* *مرے ہاتھ میں ہے دامن تمہارا یا رسول اللہ* *نہیں ایسا کوئی جس پر نہ ہو احسان کی بارش* *ترے ٹکڑوں پہ ہے سب کا گزارا یا رسول اللہ* *میں قرباں اس ادائے دستگیری کے دل جاں سے* *مدد کو آگئے جب بھی پکارا یا رسول اللہ* *اگر کوئی تمنا ہے تو بس اتنی تمنا ہے* *میں کہلاوں دو عالم میں تمہارا یا رسول اللہ* *بروز حشر میرے اس یقیں کی لاج رکھ لینا* *تمھارا ہوں تمھارا ہوں تمھارا یارسول اللہ* *غلامانِ نبیﷺ محشر میں یوں پہچانے جائیں گے* *کہ محشر میں بھی ہوگا ان کا نعرہ یا رسول اللہ* *ترا در ہو، مرا سر ہو، سکون دل میسر ہو* *پھرے کب تک یہ انجم مارا مارا یا رسول اللہ* #AhsanNetworkOfficial #Naat

کیا مہکتے ہیں مہکنے والے*

*کیا مہکتے ہیں مہکنے والے* *بو پہ چلتے ہیں بھٹکنے والے* *جگمگا اُٹھی مِری گور کی خاک* *تیرے قربان چمکنے والے* *مہِ بے داغ کے صَدقے جاؤں* *یُوں دمکتے ہیں دمکنے والے* *عرش تک پھیلی ہے تابِ عارِض* *کیا جھلکتے ہیں جھلکنے والے* *گلِ طیبہ کی ثنا گاتے ہیں* *نخلِ طوبیٰ پہ چہکنے والے* *عاصیو! تھام لو دامن اُن کا* *وہ نہیں ہاتھ جھٹکنے والے* *ابر رحمت کے سَلامی رہنا* *پھلتے ہیں پودے لچکنے والے* *ارے یہ جلوہ گہِ جاناں ہے* *کچھ اَدَب بھی ہے پھڑکنے والے* *سُنّیو! ان سے مَدَد مانگے جاؤ* *پڑے بکتے رہیں بکنے والے* *شمع یادِ رُخِ جاناں نہ بجھے* *خاک ہو جائیں بھڑکنے والے* *مَوت کہتی ہے کہ جلوہ ہے قریب* *اِک ذرا سو لیں بلکنے والے* *کوئی اُن تیز رووں سے کہہ دو* *کِس کے ہو کر رہیں تھکنے والے* *دل سُلگتا ہی بھلا ہے اے ضبط* *بُجھ بھی جاتے ہیں دہکنے والے* *ہم بھی کمھلانے سے غافِل تھے کبھی* *کیا ہنسا غنچے چٹکنے والے* *نخل سے چھٹ کے یہ کیا حال ہوا* *آہ او پتّے کھڑکنے والے* *جب گِرے مُنھ سُوئے میخانہ تھا* *ہوش میں ہیں یہ بہکنے والے* *دیکھ اَو زَخمِ دِل آپے کو سنبھال* *پھوٹ بہتے ہیں تپکنے والے*...