سب رسولِ خدا بن کے آئے ، وہﷺ حبیبِ خدا بن کے آیا
پیکرِ دلربا بن کے آیا ، روحِ ارض و سماں بن کے آیا سب رسولِ خدا بن کے آئے ، وہﷺ حبیبِ خدا بن کے آیا حضرتِ آمنہ رضی اللہ عنہ کا دلارا ، وہﷺؐ حلیمہ کی آنکھوں کا تارا وہ شکستہ دلوں کا سہارا ، بے کسوں کی دعا بن کے آیا تاجداروں نے دی ہے سلامی ، بادشاہوں نے کی ہے غلامی بے مثال اس کا اسمِ گرامی ، مصطفٰیﷺؐ مجتبٰیﷺ بن کے آیا دستِ قدرت نے ایسا سجایا ، حسنِ تخلیق کو رشک آیا جس کا پایہ کسی نے پایا ، وہ خدا کی رضا بن کے آیا وہ نبی رحمتِ عالمیںﷺ ہیں جو بھی ہے اس کے زیرِ نگیں ہے ایسا مختار دیکھا نہیں ہے ، جیسا خیر الورٰیﷺ بن کے آیا مسندِ ناز عرشِ بریں ہے ، بوریا جس کا فرشِ زمیں ہے در کا دربان روح الامیں ہے ، سرورِ انبیاءﷺؐ بن کے آیا کیا ظہوری لکھے شان اس کی ، مدح کرتا ہے قرآن جس کی نعت پڑھتا ہے حسان اس کی ، جو میرا رہنما بن کے آیا۔ فداک روحی و قلبی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ❤ #AhsanNetworkOfficial #Naat #Kalam #Pekar_e_Dilruba_ban_k_aya