سب رسولِ خدا بن کے آئے ، وہﷺ حبیبِ خدا بن کے آیا
پیکرِ دلربا بن کے آیا ، روحِ ارض و سماں بن کے آیا
سب رسولِ خدا بن کے آئے ، وہﷺ حبیبِ خدا بن کے آیا
حضرتِ آمنہ رضی اللہ عنہ کا دلارا ، وہﷺؐ حلیمہ کی آنکھوں کا تارا
وہ شکستہ دلوں کا سہارا ، بے کسوں کی دعا بن کے آیا
تاجداروں نے دی ہے سلامی ، بادشاہوں نے کی ہے غلامی
بے مثال اس کا اسمِ گرامی ، مصطفٰیﷺؐ مجتبٰیﷺ بن کے آیا
دستِ قدرت نے ایسا سجایا ، حسنِ تخلیق کو رشک آیا
جس کا پایہ کسی نے پایا ، وہ خدا کی رضا بن کے آیا
وہ نبی رحمتِ عالمیںﷺ ہیں جو بھی ہے اس کے زیرِ نگیں ہے
ایسا مختار دیکھا نہیں ہے ، جیسا خیر الورٰیﷺ بن کے آیا
مسندِ ناز عرشِ بریں ہے ، بوریا جس کا فرشِ زمیں ہے
در کا دربان روح الامیں ہے ، سرورِ انبیاءﷺؐ بن کے آیا
کیا ظہوری لکھے شان اس کی ، مدح کرتا ہے قرآن جس کی
نعت پڑھتا ہے حسان اس کی ، جو میرا رہنما بن کے آیا۔
فداک روحی و قلبی یا رسول اللہ
صلی اللہ علیہ والہ وسلم ❤
#AhsanNetworkOfficial
#Naat #Kalam #Pekar_e_Dilruba_ban_k_aya
Comments
Post a Comment