Posts

Fatwa Namaz

*••••••••سوال••••••••* میرا سوال یہ ہے کہ عموماً سردیوں میں شال یا گرم چادر اوڑھ کر لوگ نماز پڑھتے ہیں بعض لوگوں کی چادریں سر پر سے ہوتی ہیں اور بعض نے فقط کندھوں سے پہنی ہوتی ہے رہنمائی فرمادیں کہ کونسا طریقہ جائز ہے؟ اور یہ بھی بتادیں کہ اگر کوئی شال یا چادرر پہنی ہو اور قیام کی حالت میں ہاتھوں کو چادر میں چھپانا کیسا؟ برائے کرم رہنمائی فرمادیں۔ سائل: قاری غلام محمد۔ لیاقت پور *•••••الجواب بعون اللّٰہ تعالیٰ•••••* صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے اسی طرح کا سوال ہوا ، تو ارشاد فرمایا:’’چادر اوڑھنے میں بہتر یہ ہے کہ سر سے اوڑھے،اس طرح سے اوڑھنا مطابق سنت ہے اور کندھے سے اگر اوڑھی جب بھی نماز ہو جائے گی ،نماز میں کراہت نہیں۔‘‘ (فتاویٰ امجدیہ،ج1،ص200،مطبوعہ مکتبہ رضویہ،کراچی) (2)نماز کے دوران قیام کی حالت میں چادر کے اندرہاتھ باندھ لینا جائز ہے ،کیونکہ نماز کے دوران ہاتھ ننگے رکھنا ضروری نہیں ،لیکن بہتر یہ ہےکہ سردی وغیرہ عذر نہ ہو ، تو ہاتھ چادر سے باہر نکال کر ہی باندھے جائیں۔ جواز پر یہ دلیل ہے جومسلم شریف میں حضرت وائل بن حجر رضی اللہ ت...

عیسائی سے نکاح کرنا کیسا؟

 🌹 *عیسائی سے نکاح کرنا کیسا؟*  🌹 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ   میرا نام آفاق ہے میں اسپین میں رہتا ہوں، میں نے  یہاں نکاح کرنا ہے اور لڑکی عیسائی ہے ، اُس کی کتاب کا نام بائبل ہے اور وہ لڑکی میرے دوسرے نکاح میں آنے کو تیار ہے کیا اُس لڑکی کے ساتھ نکاح میرا جائز ہے؟ سائل: آفاق، اسپین بسم الله الرحمٰن الرحیم الجواب بعون الملک الوهاب اللهم هدایة الحق والصواب  وہ عورت جو محض غیر مسلم ہو مثلاً ہندو، آتش پرست وغیرہ (اہلِ کتاب نہیں)، یوں ہی فی زمانہ عیسائیوں کی بہت بڑی تعداد جو خود کو عیسائی کہتے ہیں مگردہریے(لادین Atheist,جنہیں اسپینش زبان میں ATEOبھی کہتے ہیں وہ)  ہو چکے ہیں، ان سے نکاح کسی صورت نہیں ہو سکتا اگر کیا تو یہ نکاح باطل ہے یعنی منعقد ہی نہ ہوگا۔  جو عورت دہریہ نہیں عیسائیہ اہل کتاب ہو ،مسلمان مردکا اس سے نکاح کرنا بھی جائز نہیں بلکہ مکروہ تحریمی ہے۔اگر کیاتو نکاح منعقد تو ہو جائے گا مگر یہ  ممنوع اور  گناہ  کا کام ہے، اس سے بچنا واجب ہے۔کیونکہ  فی زمانہ تمام یہودو نصاری  ذمی ن...

منقبت خلیفہ سوم سیّدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ

Image
 #Manqabat #Hazrat_Sayyidina #Usman_e_Ghani رضی اللہ عنہ #AhsanNetworkOfficial

یارسول اللہ (نعت رسول مقبول ﷺ)

Image
  #YaRasoolAllah #Naat e #Rasool e Maqbool ﷺ #AhsanNetworkOfficial

الفت رسول کی (نعت رسول مقبول ﷺ)

Image
#Ulfat_Rasool_kill  #Naat_Rasool_Maqbool_ﷺ #AhsanNetworkOfficial

منقبتِ اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی

Image
 #Manqabat e #AlaHazrat  #AhsanNetworkOfficial

جبیں میری ہوسنگ در تمہارا یا رسول اللہ*

*جبیں میری ہوسنگ در تمہارا یا رسول اللہ* *یہی ارماں ہے جینے کا سہارا یا رسول اللہ* *دکھا دو اپنا چہرہ پیارا یا رسول اللہ* *خدا کا جیتے جی کرلوں نظارا یا رسول اللہ* *تمہی ہو بے سہاروں کا سہارا یا رسول اللہ* *تمہی کو ہر دکھی دل نے پکارا یا رسول اللہ* *ندامت ہے خطاوں پر مگر نازاں ہو قسمت پر* *مرے ہاتھ میں ہے دامن تمہارا یا رسول اللہ* *نہیں ایسا کوئی جس پر نہ ہو احسان کی بارش* *ترے ٹکڑوں پہ ہے سب کا گزارا یا رسول اللہ* *میں قرباں اس ادائے دستگیری کے دل جاں سے* *مدد کو آگئے جب بھی پکارا یا رسول اللہ* *اگر کوئی تمنا ہے تو بس اتنی تمنا ہے* *میں کہلاوں دو عالم میں تمہارا یا رسول اللہ* *بروز حشر میرے اس یقیں کی لاج رکھ لینا* *تمھارا ہوں تمھارا ہوں تمھارا یارسول اللہ* *غلامانِ نبیﷺ محشر میں یوں پہچانے جائیں گے* *کہ محشر میں بھی ہوگا ان کا نعرہ یا رسول اللہ* *ترا در ہو، مرا سر ہو، سکون دل میسر ہو* *پھرے کب تک یہ انجم مارا مارا یا رسول اللہ* #AhsanNetworkOfficial #Naat